جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ، میجر سمیت 2 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاکستانی فوج پر مسلح افراد کی جانب سے حملے میں میجر سمیت 2اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 اور 2حملہ آورمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہحملہ آروں سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سپاہی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن گمان ہے کہ یہ حملہ ٹی ٹی پی کی جانب سے کی گئی ہے کیونکہ جنوبی وزیرستان میں ٹی ٹی پی فورسز پر حملوں میں تیزی لا چکا ہے اور اب تک متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرچکا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment