کوئٹہ میں صحافی پر تشدد، لیویز اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری بیان میں صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین نے کہا ہے کہ نیو ٹی وی کے رپورٹر پر اس کے پیشہ وارانہ فرائض کی بنیاد پر تشدد اور حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مذکورہ رپورٹر نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو عدالتیں موجود ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے مگر افسوس کے قانون کے محافظ لیویز اہلکار ہی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

بی یو جے نے ڈی جی لیویز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کرکے سزا دی جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment