دکی میں کانکن کی ہلاکت بعد متعلقہ کوئلہ کان سیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں کانکن کی ہلاکت کے بعد متعلقہ کوئلہ کان کوسیل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر دکی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی نے لیویز نفری کے ہمراہ معراج کول ایریا میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر کانکن کے ہلاک ہونے کے بعد متعلقہ کوئلہ کان سیل کرکے کام بند کردیاہے۔

انہوں اس موقع پر کہا کہ ضلع دکی کے تمام کوئلہ کان مالکان اور پیٹی ٹھیکیداران مزدوروں کے لئے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment