ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملہ، 3 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلاچی میں پولیس موبائل پر حملہ راکٹ حملہ کیاگیا اور ڈی ایس پی کلاچی کی وین کو چوک یادگار کے قریب نشانہ بنایا گیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں 3 اہلکارہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment