بلیدہ اور قلات میں قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
226

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گردانک میں گذشتہ رات قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دو موٹرسائیکلوں پر گشت کررہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے دواہلکار ہلاک اور موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔

دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قابض فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

حملے کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں نے ہمارے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، منصوبہ بندی کے تحت پہلے سے مورچہ زن سرمچاروں نے لیویز اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا تاہم مقامی افراد کے ناطے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ساتھ رعایت برتی گئی اور انہیں نشانہ نہیں بنایاگیا۔ بی ایل اے اس سے قبل بھی پولیس و لیویز فورس کو وارننگ جاری کرچکی ہے کہ وہ اجتماعی اور انفرادی حوالے سے بلوچ قومی تحریک کے سامنے کسی طرح کی رکاوٹ بننے سے گریز کریں، بصورت دیگر مذکورہ فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here