حق تو تحریک بلوچستان کابلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

0
230

حق دو تحریک بلوچستان کا عوامی جدوجہد سے متعلق کوئی میدان خالی نہ چھوڑنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے۔

آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حق دو تحریک نے اپنے خصوصی پینل سے ہی بھرپور الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

متوقع بیشتر امیدواروں کی نامزدگی فائنل کردی گئی ہے۔

قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں حق دو تحریک کے مرکزی و علاقائی ذمہ داران اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس حق دو تحریک کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

اس مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان عوامی جدوجہد سے متعلق کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی بلکہ عوام کے حقوق کے سلسلے میں ہر جمہوری، آئینی میدان میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔

اس مناسبت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان اپنے خصوصی پینل کے ساتھ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور یہ میدان خالی چھوڑ دینا استحصالی قوتوں کو چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

اس اجلاس میں تمام شرکاء سے علاقے میں کونسلروں کے لئے نامزدگی سے متعلق مشورہ لیا گیا اور بیشتر علاقوں کے لئے نامزدگیوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اس کے علاوہ قانونی طریقہ کار اور ضروریات کے پورا کرنے سے متعلق بھی امیدواروں کو رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here