بی ایس او کے سابق چیئرمین اور بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر پاکستان سپریم کورٹ کی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے اور اسمبلی کی بحالی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
”جنرل قمر باجوہ اور جنرل فیض حمید کے آپس کی رسہ کشی میں جنرل باجوہ کی فتح کو آئین کی فتح قرار دینا سال کا اب تک کا سب سے بڑا مزاق ہے پاکستان میں آئین، قانون، عدالت و انصاف ہوتا تو ایم فل اسکالر حفیظ بلوچ بازیابی کے بعد جیل نہ ہوتا بلکہ اسے جبری لاپتہ کرنے والے جرنیل جیل میں ہوتے۔“