اسٹیبلشمنٹ کو حکومت گرانے میں بیرونی سازش کے ثبوت نہیں ملے، عہدیدار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی سکیورٹی اداروں کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے۔

پاکستان سکیورٹی ایجنسیوں کی اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے معاملات سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانیکی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کیالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔

پاکستانی عہدیدار کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ختم کرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے وہ اور ڈپٹی اسپیکر دعویٰ کرچکے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے علاوہ آرمی چیف اور انٹیلی جنس چیف حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تصدیق کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے مبینہ سازش کو جواز بنا کر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد مستردکردی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا اور اس پر عدالت میں سماعت جاری ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے پاکستان میں حکومت الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی جاچکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment