کوہلو اور صحبت پورمیں جنگلات و کھیت نذر آتش

0
259

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے کوہ جانداران میں جنگلات کو گزشتہ سات روز قبل نامعلوم افراد نے آگ لگا دیا۔

آگ نے پورے علاقے کواپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

محکمہ فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن آگ زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے بجھنے کا نام ہی نہیں لیے رہا ہے۔

کئی کلومیٹر تک پھلے جنگلات کے علاہ چرند پرند جل کر راکھ بنتے جا رہے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ پی ڈی ایم اے اوربلوچستان حکومت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔

قبائلی نوجوان غازی خان مری کی مدعیت میں چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے مقتدر حلقوں سے اپیل کی ہے کہفوری طور پرآگ بجھاکر علاقہ کوبچایاجائے۔

دوسری جانب صحبت پور کی تحصیل فریدآباد کے نواحی گاؤں عبدالخالق کھوسہ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گندم کی کھلیان کو آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے کی تیار فصل جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کی حدود میں واقع نواحی گاں عبدالخالق کھوسہ میں نامعلوم افراد نے مقامی زمیندار غلام حسین کھوسہ کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا گندم جل کر خاکستر ہوگیا۔

لوگوں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ پلک جھپکتے آگ نے گندم کی تیار فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس کو بروقت آگ لگنے کی اطلاع دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متاثرہ زمیندار نے میڈیا کو بتایا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں۔ پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ میری داد رسی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کروں گا۔

پولیس کے مطابق وہ تفتیش کررہی ہے لیکن تاحال آگ لگانے والوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here