بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق زامران کے علاقے ڈیل کِک میں فورسز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے بعد مذکوعہ علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی پہنچی تاہم عسکری ذرائع کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے بجلی ٹرانسمیشن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی ٹرانسمیشن کو ڈیرہ مراد جمالی ربی کینال کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔
دھماکہ کے بعد ایک ٹاور زمین بوس ہوگئی جبکہ ایک اور ٹاور شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔
ٹاوروں کو اڑانے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے بجلی کے ٹاوروں سمیت ریل گاڑیوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔