بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر بارہ بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کو کنیرہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
یہ قافلہ دس گاڑیوں اور آٹھ موٹرسائیکلوں پر مشتمل تھا اور آواران سے مشکے کی جانب جا رہا تھا۔ بم حملے میں ایک گاڑی جل کر ناکارہ ہوگیا اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔