جعفر آباد میں گولیوں سے چھلنی خاتون اور مرد کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار کے قریب محبت شاخ کے علاقے میں مینگل قبرستان میں مرد اور خاتون کی گولیاں لگی لاشیں برآمدپوئی ہیں۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں پر مقتول نوجوان کی شناخت لیاقت علی جمالی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیااور تفتیش شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment