ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندے اعجاز کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مُرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے 19 مارچ کو بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اعجاز ولد عیسٰی سکنہ تجابان سنگ آباد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اعجاز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سعید لاٹھو کا اہم کارندہ تھا،اعجاز علاقے میں سماجی جرائم میں ملوث ہونے کے علاوہ آزادی پسند دوستوں کو شہید اور اغواء کرنے میں براہ راست ملوث تھا۔

ہم مستونگ کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی الہ کار سکندر بڈھازی دہوار ولد عبد السلام، علی احمد دہوار ولد عیدمحمد، ثاقب دہوار ولد نذیر احمد، ناصر بڈھازی دہوار ولد عبدالسلام سے سماجی فاصلہ اختیار کریں کیونکہ تنظیم کسی بھی وقت اُن پر حملہ کر سکتی ہے۔ ڈیتھ اسکواڈ کے یہ کارندے سابق ایف سی اہلکار ناصر کی سربراہی میں عام عوام کو دھمکانے اور بھتہ خوری کے علاوہ کئی دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

ہماری قومی دفاع کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment