حب سے فورسز ہاتھوں 2افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اسد بگٹی اور فتح ولد زباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار اسد بگٹی کے والداسد بلوچ کو گیارہ سال قبل فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے مذکورہ شخص کے اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسد اللہ بگٹی کو 28 مارچ حب سے بغیر نمبر پلیٹ ویگو گاڑی میں موجود مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

تنظیم کے مطابق اہلخانہ نے تنظیم کو شکایت کی کہ اسد بگٹی کو دھمکیاں مل رہی تھی کہ وہ اپنے لاپتہ والد کی کیس کی پیروی نہ کرے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں نے چار مارچ کوفتح ولد زباد کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے دیہاڑی دار مزدور مگر اس کی بازیابی کے اغواء کار پانچ لاکھ مانگ رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment