گڈانی جیٹی پر قبضے کے ردعمل پر بی سی ڈی کیخلاف دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ کے خلاف سوشل ورکر لعل بی بی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔

حق دو تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمن اظہارِ یکجہتی کے لیے متاثرین کی کال پر گڈانی دھرنا میں پہنچ گئے، جہاں گڈانی کے سینکڑوں ماہی گیروں نے قائد تحریک کا استقبال کیا۔

سوشل ورکر لعل بی بی نے گڈانی کے غیور ماہی گیر عوام کو درپش مساہل و مصائب سے مولانا کو آگاہ کیا۔

قائد حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک گڈانی سمیت بلوچستان کے ماہی گیروں کے مساہل پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ لسبیلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیاں موجود ہیں لیکن مقامی افرادکے ساتھ نوکری کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے مقامی بے روزگار نوجوانوں کی ظلم و زیادتی افراد یہ ہمارے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کی نااہلی ہمارا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے ہمارے سمندر میں سمندری ڈاکو گجا مافیا کیخلاف اپنی سانس تک جنگ جاری رکھوں گا ماہی گیروں کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دونگا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی گڈانی میں ماہی گیروں کے جیٹی بحال کرے،جیٹی پر قبضہ کے خلاف حق دو تحریک گڈانی کے غیور ماہی گیر عوام کے ساتھ ہے، عید کے بعد حق دو تحریک کے لاکھوں کارکنان کوئٹہ میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دے گی۔

Share This Article
Leave a Comment