کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کوئٹہ کو دیگر علاقوں سے منقطع کرنیکا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے بتایا ہے کہ پورے بلوچستان میں 119 کورونا کے مریضوں کی تعداد 119 ہے اور اس تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب تک بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے کیسز صرف کوئٹہ میں ہیں۔ اس لیے چاہتے ہیں کہ کورونا کو کوئٹہ تک محدود کیا جائے۔‘

چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ ’مری آباد اور ہزارہ ٹاون کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ٹیمیں جاکر وہاں سروے کریں گی۔ اور پورے شہر میں 8 پوائنٹس ہر پکٹس پوائنٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’2064 لوگ جہازوں کے ذریعہ کوئٹہ آئے ہیں۔ ان سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ لوگ خود کو رجسٹر کرائیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور آلات منگوارہے ہیں کیونکہ صوبے میں ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، وینٹی لیٹر سمیت دیگر آلات کی بہت ضرورت ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کے مطابق ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی کمی کو پر کرنے کے لیے نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ اور جو ڈاکٹرز کام سے انکار کر رہے ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس موقعے پر حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ کو سیل کیا جارہا ہے تاکہ دوسرے علاقوں سے رابطہ نہ ہوسکے۔ انھوں نے مخیر حضرات اور اداروں سے تعاون کی اپیل کی۔

Share This Article
Leave a Comment