کورونا لاک ڈاؤن: گمشدہ بزرگ شہری کی تلاش میں اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ کے علاقے کلی شاھنواز، سریاب مل، مری اسٹریٹ کے رہائشی جیاخان مری گزشتہ سات دنوں سے لاپتہ ہیں۔

ان کے اہل خانہ نے ان کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ سات دن پہلے ایک شادی میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے تھے اور اس وقت سے ان کی خیریت کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیاخان کی عمر سترسال کے لگ بھگ ہے اور وہ ذہنی طور پر عدم توازن کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو اس نمبر پر رابطہ کریں:03342948195انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اْٹھائے گئے لاک ڈاؤن اقدام کی وجہ سے ان کی تلاش میں اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے سرکاری حکام سے بھی ان کے تلاش میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment