ظہور بلیدی کو کابینہ سے بھی فارغ کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے کٹھ پتلی سینئر وزیر ظہور بلیدی سے قلمدان واپس لے کر انہیں کابینہ سے بھی فارغ کردیا گیاہے۔

محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ظہور بلیدی سے سینئر وزیر کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

ظہور بلیدی کو کچھ روز قبل وزیر منصوبہ بندی کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھاجبکہ وہ سابق وزیر خزانہ بھی رہے تھے۔

کہا جارہا ہے کہ ظہور بلیدی اپوزیشن کو 30 ارب کے فنڈز دیے جانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے ناراض تھے۔

بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جب جام کمال کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو گمان یہی تھا ظہور بلیدی کو وزرت اعلیٰ کی منصب دی جایا جائے گا لیکن جب قدوس بزنجو کو اس منصب سے نوازا گیا تو ظہور بلیدی اور قدوس بزنجو کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

Share This Article
Leave a Comment