افغانستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، بچوں سمیت 7 افراد جانبحق، کابل سکھوں کی عبادت گاہ پہ حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان کے مختلف علاقوں میں عام شاہراہوں پر طالبان کی جانب سے بڑے پیمانے پر مائن کاری کی گئی ہے جس کے سبب آئے روز عام شہری اس کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بچوں سمیت سات عام شہری جانبحق ہوئیں۔

واضح رہے کہ ہلمند کا ضلع موسی قلعہ طالبان کے قبضے میں ہے اور وہاں پہ امریکی و افغان فورسز کے طویل کوششوں اور آپریشنوں کے باوجود انھیں علاقہ طالبان سے واپس لینے میں کامیابی نہیں ملی۔

دوسری جانب کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پہ حملہ، متعدد افراد جانبحق و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

افغان پارلیمنٹ میں سکھوں کا نمائندہ نرندرسنگھ خالصہ نے کہا کہ عبادت گاہ میں ایک سو پچاس سے زائد افراد کو مسلح افراد نے یرغمال بنایا ہوا ہے جن سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار مارے گئے ہیں۔

آج صبح چار کے قریب مسلح افراد نے سکھوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کیا ہے جس کے بعد اب تک اطلاعات کے مطابق متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق جائے وقوع پہ اسپیشل فورسز کے کمانڈو پہنچ گئے اور حملہ آوروں سے مقابلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سکھوں کے نمائندہ اور رکن افغان پارلیمنٹ نرندرسنگھ خالصہ کے مطابق عبادت گاہ میں ایک سو پچاس سے افراد موجود ہیں جن سے چار کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے اول حوزہ شور بازار میں سکھوں کی عبادت گاہ پہ حملے میں ان کا کسی قسم کا ہاتھ نہیں۔

Share This Article
Leave a Comment