بی ایس او کے سابق چیئر مین اوربی این ایم کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“پر بی ایس اوآزاد کے سابق چیئرمین زاہد بلوچ کی پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو آٹھ سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ زاہد بلوچ کی 8 سال طویل جبری گمشدگی ظاہر کرتی ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی نظام کتنا غیر موثر ہے۔ نظام انصاف میں ایسی مہلک خامیوں کا ازالہ ضروری ہے ورنہ پاکستان جیسی بدمعاش ریاستیں اس کا فائدہ اٹھاتی رہیں گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔