خاران سے فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران کے بابو محلہ سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیاہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ فہد ولد پٹواری محمود خان کے نام سے ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران بابو محلہ سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سے قبل بھی سال 2016 کو سیکورٹی فورسز نے شاہ فہد کو اس کے بھائی فرید عرف میجر کے ہمراہسجبری طور پر لاپتہ کیا تھا تاہم اس وقت شاہ فہد دو دن میں بازیاب ہوا تھا جبکہ اس کا بھائی فرید احمد تین سال تک اداروں کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہوا۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بابو محلہ میں گزشتہ شب ہونے والے چھاپے میں سی ٹی ڈی بھی شامل تھا۔

Share This Article
Leave a Comment