سری لنکا کی حکومت نے سرکاری افواج اور تامل ٹائیگرآزادی پسند وں کے مابین 30 سال تک جاری رہنے کے بعد مئی 2009 میں ختم ہونیوالے جنگ میں لاپتہ ہونیوالے ہر فرد کے خاندان کو تقریباً 385 امریکی ڈالر الانس دینے کی منظوری دیدی ہے۔
حکومت کے محکمہ اطلاعات نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت انصاف کی طرف سے پیش کردہ اس تجویز کا مقصد جنوبی ایشیائی ملک میں متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔
حکومت کے مطابق یہ رقم لاپتہ شخص کے ایسے قریبی رشتہ دار وں کو دی جائے گی، جن کے پاس محکمہ رجسٹرار جنرل کی طرف سے جاری کردہ لاپتہ شخص کا مجاز سرٹیفکیٹ ہو گا۔