لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے گلزار دوست کی قیادت میں تربت سے کو ئٹہ جانے والی پیدل لانگ مارچ کے شرکا قلات پہنچ گئے۔
وہ آج بروز منگل کوئٹہ کے لیئے روانہ ہونگے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے احتجاج کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے تربت سے کوئٹہ جانے والے گلزار دوست کی قیادت میں لانگ مارچ کے شرکائرات قلات میں مقامی ریسٹ ہاؤس میں قیام کے بعد منگل کے روز صبح کوئٹہ روانہ ہونگے۔
لانگ مار چ کے شرکا ء میں محمد یعقوب بلوچ محمد زبیر آسکانی بلوچ اور عبدالسلام بلوچ شامل ہیں۔