تمپ سے فورسز ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کونشقلات میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ ولد ابراہیم کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب نو بجے فورسز نے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر عبداللہ کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ گھر پر دوران حملہ فورسز کو گھروالوں سمیت علاقے کی لوگوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن بندوق کی زور پر لوگوں پر تشدد اورایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment