بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر عابدد شتی نامی ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت شہر کے مین بازار میں ایک دکان کے سامنے پیش آیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں فرنٹیئر کور(ایف سی)سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔