کوئٹہ میں لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے چمن پاٹک پر ڈی جی لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی جی لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کوگیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔