ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمرکو بھی نوٹس بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

اس معاملے پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت کا جاری کردہ آرڈیننس نظر انداز نہیں کر سکتا، آرڈیننس میں دی گئی سیاسی سرگرمی کی اجازت سے منع نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment