بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گذشتہ رات پاکستانی سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر کی تلاش کے بعد زہری اسٹریٹ کے رہائشی 2 افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی موجود تھے جبکہ گھروں پر چھاپوں کے دوران مذکورہ افراد ڈیوائسز کے ذریعے شناختی کارڈ چیک کررہے تھے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں بلوچ لبریشن آرمی کے حملوں اور گذشتہ دنوں حب شہر میں بی ایل اے کیجانب سے حملے میں حکومتی حمایت یافتہ شخص کو ہلاک کرنے کے بعد چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چار روز قبل حب شہر میں بی ایل اے کے فدائی انیل بلوچ کے گھر پر فورسز اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔