حب میں فائرنگ سے 4 سالہ بچی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقہ گلشن امیر آباد میں فائرنگ سے 4 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

مقتولہ بچی کے والد واقعہ کو دشمنی جبکہ پولیس اتفاقیہ گولی لگنے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

حب سٹی پولیس کم سن بچی کے قتل کیس کی گتھی سلجھانے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔

اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ بدھ کی شام 4 سالہ بچی سمیرہ بی بی کی لاش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال لائی گئی جو کہ گردن کی عقبی طرف گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکی تھی۔

اس حوالے سے مقتولہ کے والد رزاق مگسی نے بتایا کہ واقعہ انکی پُرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے کہ تین افراد انکے گھر میں داخل ہوگئے اور ان پر فائرنگ کردی جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ مقتولہ 4سالہ سمیرہ بی بی گولی کی زد میں آگئی۔

اہوں نے بتایا کہ وہ ملزمان میں سے2کو جانتے ہیں جن کے نام غلام مصطفی اور لطف علی ہیں جبکہ انکے تیسرے ساتھی جو کہ نقاب لگائے ہوئے تھے کو پہنچان نہ سکے۔

تاہم رابطہ کرنے پرحب سٹی پولیس تھانہ کےSHOحاصل خان قمبرانی کا کہنا تھا کہ مقتولہ بچی کے والد کے بیان میں تضاد ہے۔ پہلے اس نے پولیس کو بتایا کہ بچے کھیل رہے تھے کہ اتفاقیہ گولی چلنے سے انکی بچی کو گولی لگی جبکہ بعدمیں اس نے اپنا بیان بدل دیا اور واقعہ کو دشمنی کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔

ایس ایچ اوکا مزید کہنا تھا کہ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ اصل حقائق کو سامنے لایا جاسکے۔

Share This Article
Leave a Comment