دکی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، لاپتہ بچہ بازیاب،تربت سے نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربت میں ملازمت کرنے والا بلوچ نوجوان پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق تربت یونیورسٹی میں بطور چپراسی کام کرنے والے شفیق احمد ولد دلدار کو گذشہ روز دوپہر مسلح افراد تربت بازار سے زبردستی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

شفیق احمد کا بنیادی تعلق کیچ شاپک سے ہیں جبکہ وہ گذشتہ تین سالوں سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربت برانچ میں چپراسی تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل دوپہر کو تربت مین بازار میں حجام کی دکان سے ریاستی فورسز اور انکے ہمراہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شفیق احمد اغواہ کیا جو ابھی تک لاپتہ ہے۔

دوسری جانب دکی میں مبارک ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دکاندار پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے منیر احمد ولد عبدالباقی سکنہ رباط نامی ایک شخص کو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول دکاندار ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال میں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثنا دکی میں ایک اور واقعہ میں تین دن قبل اغوا ہونے والا بچے کو کنگری کے علاقے سے بازیاب کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان کاکڑ کے مطابق دس سالہ بچہ تین دن قبل مجید کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment