لاہور: حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف بلوچ طلباکا احتجاج

0
328

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لبرٹی چوک پر آج بروز ہفتہ کو بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور کی جانب سے جبری گمشدگی کے شکار طالب علم حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں لاپتہ حفیظ بلوچ کی فوری رہائی سمیت پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طلباو طالبات کی ہراسمنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کی۔

واضع رہے کہ لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک ہفتے سے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔جہاں گذشتہ روز پولیس نے بلوچ طلبا کو شدیدتشدد کانشانہ بنایا اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ اور وکیل ایمان مزاری،محسن داوڑ سمیت بلوچ طلبا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر کے ان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے روک کر پر امن طلبا پر حملہ کرنے والے ذمہ داران کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے ریمارکس دیئے۔

حفیظ بلوچ کو گذشتہ ماہ خضدار سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔حفیظ بلوچ کے دوستوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حفیظ کی جبری گمشدگی میں پاکستانی فورسز کی حاضر سروس میجر مرتضیٰ نامی شخص ملوث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here