مغربی افریقی ملک جمہوریہ گنی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مغربی افریقی ملک جمہوریہ گنی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ گنی کی حکومت کے ترجمان اوسمانیگوئیل ڈیالو نے بتایا کہ مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کان دارالحکومت کوناکری سے 386 کلومیٹر دور واقع تھی جہاں حالیہ مہینوں میں کان کنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان اوسمانیگوئیل ڈیالو نے کہا کہ تاحال 18 لاشیں نکالی گئی ہیں لیکن امدادی کام تاحال جاری ہے۔

مغربی افریقہ میں سونے کی کانوں میں حادثات معمول ہے جہاں غیرقانونی کانیں موجود ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد کام کرتی ہے لیکن حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے۔

جمہوریہ گنی میں اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں شمال مشرقی علاقے میں سونے کی کان میں اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا جہاں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افریقی ملک برکینا فاسو میں سونے کی کان کے قریب واقع کان کنوں کی مارکیٹ میں دھماکے سے 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment