پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند کا مستعفی ہونیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق یار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔

پاکستان کے نجی ٹی وی ”جیو نیوز“ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ 2 دن پہلے وزیر اعظم کو بھجوا چکے ہیں۔

سردار یار محمد رند نے بتایا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔

خیال رہے کہ یار محمد رند بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر بھی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment