دکی میں سید محمد لونی نامی ایک شخص نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 18 فروری کو سنجاوی بازار سے میرے والد کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور تاحال انکا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ہم نے والد کوہر جگہ تلاش کیا لیکن ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دشمنیاں بھی ہیں اور ہمارے دشمنوں نے ہمارے والد کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی درج کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی پولیس ہمارے والد کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے آئی جی پولیس، چیف جسٹس اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے والد حاجی سلطان محمد لونی کے لاپتہ ہونے کی ایف ائی آر درج کرکے انکی تلاش میں مدد کی جائے اور اگر انکو کسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تو منظر عام پر لایا جائے تاکہ معزز عدالت کے ذریعے قانون کی مطابق کاروائی کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کشمکش میں ہیں کہ خدانخواستہ کہیں سرکار کے نام پر ہمارے دشمنوں نے انکو اغوا کرکے کہیں ظلم کا شکار نہ بنا دیا ہو۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔