ضلع آواران میں بارودی سرنگ حملے میں 2 پاکستانی فوجی ہلاک کئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے جھاؤ میں دو پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اوردو کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے چنال گزی میں سرمچاروں نے کل شام پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے فوجی چوکی میں بارودی سرنگ نصب کیا جو انہوں نے ایک حملے کے بعد خالی کیا تھا،کل شام کوفوجیوں کی آمد کی اطلاع پر سرمچاروں نے چوکی میں بارودی سرنگ نصب کیا۔ فوجیوں کے داخل ہوتے بارودی سرنگ پھٹ گیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment