بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک یوٹیوبر کو حراست میں لے کر جبی طور پرلاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کو ضلع کیچ کے علاقے مند ہوزی سے حراست میں لیا ہے جسکی شناخت وارث وفا کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص ایک اداکار ہیں جو یوٹیوب پہ مزاحیہ شارٹ مووی بنایا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے کیسسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں دیگر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ فنکار بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔
گذشتہ روزفورسز نے پنجگور سے بھی ایک فنکار مسرور عمر کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا تاہم اس کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ نوشکی سے گلوکار عاصم کو گذشتہ دنوں لاپتہ کیا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔