کوئٹہ : دشت قبرستان میں 6 لاوارث میتوں کی تدفین کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایدھی حکام کاکہنا ہے کہ دشت قبرستان میں 6لاوارث میتوں کی تدفین کردی گئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایدھی حکام کی جانب سے شہر سے ملنے والی 6 لاوارث میتیوں کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے غسل کفن اور نماز جنازہ پڑھا کر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے دشت قبرستان میں دفن کردیاگیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں متعدد ایسی لاشیں برآمد ہوتی ہیں جو مسخ ہوتی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوتی لیکن انہیں ڈی این اے ٹیسٹ جیسی شناخت کے مراحل سے گزارے بغیر لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے جن پر شبہ ہوتا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی لاشیں ہیں۔بلوچستان علاقے خضدار کے توتک میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں لاپتہ افراد کی لاشیں شناخت کی گئیں جبکہ موانچھ گوٹھ میں ایسی متعدد لاشیں دفنا دی گئیں ہیں جن کے حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی لاشیں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment