بلوچستان کے علاقوں ہرنائی، صحبت پور اور مستونگ میں مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک جبکہ زخمی ہوگئے۔
ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں راہگیر ہلاک جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز شاہرگ میں دوقبائل کے درمیان تنازعہ کے دوران تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک راہگیر ہلاک جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاہے جبکہ تصادم رکنے کیلئے وعلما کرام، قبائلی عمائدین اور انتظامیہ شاہرگ پہنچ گئے۔
دریں اثناصحبت پور کے علاقے میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک مرد کو قتل جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
مز یدکا روائی جا ری ہے۔
اسی طرح مستونگ کے کانک کے علاقے میں ایک شخص نے موبائل فون کے ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کانک کے علاقے سرداری شہر میں اسداللہ عمرنا می شخص نے موبائل فون کے بلند ٹاور سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ موقع پرہلاک ہوگیا۔
لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
لیویز کے مطابق نوجوان کا دماغی توازن درست نہیں تھا،تاہم لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔