اوستہ محمد اور ماشکیل میں فائرنگ سے 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افرادہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افرادہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود السیف مل میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائر نگ سے مل اونر رحمت اللہ جتک اور جمعدار نوریز مستوئی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دوسری جانب ماشکیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ماشکیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام مصطفی مشوانی موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لاش کو مقامی ہسپتال پہنچادی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مقتول کا تعلق تحصیل پنجپائی کلی چیچزئی سے تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مقتول ماشکیل میں محنت مزدوری کرتا تھا جسے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment