بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے۔
حملہ بولان کے علاقے مچھ میں ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا اور بعدازاں مختلف ہتھیاروں سے فورسز اہلکاروں پہ فائرنگ کھول دی۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طریقے سے نہیں ہوئی ہے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔