سبی میں قابض فوج پر دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سبی شہر میں قابض پاکستانی فوج کے ناڑی بینک چیک پر موجود اہلکاروں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے 10 فروری کو سبی ہی کے علاقے ناڑی گاج میں گشت پر مامور قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment