آواران: دشمن فورسز کیساتھ ایک جھڑپ میں 4 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ بارہ فروری کو پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے تیرتیج کے قریب زنڈوئی گواش کے مقام پر سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان ایک طویل جھڑپ شروع ہوئی۔

جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ سرمچار دشمن کے حملے کو پسپا کرکے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی۔

جھڑپ کے بعد ایک اور مقام پر قابض فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے اور حملے کی کوشش کی لیکن وہ دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

Share This Article
Leave a Comment