کوئٹہ کراچی کے مرکزی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افرادہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کیا گیا ہے جب کہ شدید زخمی خاتون کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور قلات سے ہے۔