مکران کوسٹل ہائی وے، وڈھ اورواشک میں ٹریفک حادثات،4 افراد ہلاک

0
194

بلوچستان میں خونی ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں مکران کوسٹل ہائی وے، وڈھ اورواشک میں ٹریفک حادثات سے 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک جبکہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر ہور ندی کے قریب بس اور سوزکی میں ٹکر کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 2افراد راڑا اور اویس ہلاک جبکہ حسینہ،زینت،نگینہ نامی خواتین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اورمزید کارروائی جاری ہے۔

اسی طرح وڈھ کے مختلف علاقوں میں تین ٹریفک حادثات ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ دراکھالہ عبدالرؤف اسٹاپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کلی براہمزئی کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں وڈھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تیسرے حادثے میں کاکاھیر ٹک کراس کے قریب فیلڈر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار غلام قادر لہڑی ایک خاتون بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زحمیوں کو فوری طورپر وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گاڑی موقع سے فرار لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرکے خضدار سے گرفتار کرلیا۔

دریں اثنا ضلع واشک کے علاقے باغسوپک میں سی پیک روڈ پر تیز رفتار کار گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا جس نے موقع پر دم توڑ دیا۔

واقعہ کے بعد متوفی کے ورثا نے جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے باغ سوپک کے مقام پر گوادر ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور نعش سڑک کر رکھ کر نعرے بازی کرتے رہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بسیمہ انتظامیہ کی یقین دہانی کے لواحقین منتشر ہو کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here