بلوچستان میں یونین کونسل اور وارڈز کی حلقہ بندیاں مکمل کرلی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے الیکشن کمشنر فیاض الحسن مراد نے کہا کہ حکومت کے ایکٹ 2010 کے تحت بلوچستان میں یونین اور وارڈز کی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرتے ہوئے عوام کی جانب سے اعتراض کی درخواست دائر کرنے کے لیے فہرست آویزاں کردی گئی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام 34 اضلاع کی حلقہ بندی کردی گئی ہے، فی وارڈ کی آبادی ہزار سے ایک ہزار 500 کے درمیان ہوگی جبکہ میونسپل کمیٹی کی آباد 15 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہبلوچستان کے شہری علاقوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن تشکیل دی گئی ہیں، شہری علاقوں میں 8 میونسپل کارپوریشن ہیں۔

فیاض الحسن مراد نے کہا کہ بلوچستان بھر کے شہری علاقوں میں 54 میونسپل کمیٹیاں اور ان میں 718 وارڈ تشکیل دیے گئے ہیں،جبکہ دیہی علاقوں میں 978 یونین کونسلز ہیں جن میں 5 ہزار 933 وارڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی حلقہ بندی کی فہرست کو حتمی شکل دیتے ہوئے اسے یکم فروری کو مکمل کرلیا گیا تھا، حلقہ بندی پر اعتراض کی درخواستیں 9 مارچ تک موصول کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس نومبر میں بلوچستان میں یونین کونسلز/وارڈز کی حلقہ بندی کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 21 دسمبر سے 19 جنوری تک حلقوں /وارڈز کی ابتدائی فہرست تیار کی جانی تھی اور دیگر طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد حتمی فہرست 28 فروری کو شائع کی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment