ہرنائی میں فورسز کیمپ پرنامعلوم مسلح افراد نے فورسز کیمپ پر حملہ کیا ہے جبکہ کوہلو کا ایک رہائشی نوجوان کراچی سے فورسز ہاتھون جبری طور پر لاپتہ ہوگئے۔
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے 135 کلو میٹر واقعہ ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کھوسٹ کے علاقے میں واقع فورسز کیمپ کو نشانہ بنایا۔
حملے سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تاہم عسکری ذرائع نے اب تک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
دوسر جانب بلوچستان کے علاقے کوہلو کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فورسز نے کراچی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نواجون کی شناخت چارگل ولد نہال شاہیجہ مری کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے نو فروری کو صبح نو بجے کے قریب کراچی کے علاقے گلشن معمار سے حراست میں لیا۔
نوجوان کوہلو کا رہائشی ہے جو اس وقت کراچی میں اپنے کسی نجی کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا جو جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا۔