بلوچستان کے علاقے چاغی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ڈرائیور سمیت 2افرادہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ گزن لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے امین اللہ اور اللہ رام نامی 2افرادہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔