بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ایک اور نوجوان کوفورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بوقت دو بجے پنجگور کے علاقے مرغوڈن بونستان میں پاکستانی فورسز نے حاجی مقبول احمد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے بیٹے یحییٰ رئیس کو اٹھاکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اورخواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
فیملی کے مطابق فورسز کے ساتھ ایک نقاب پوش شخص بھی تھا جو فورسز کو گائیڈ کر رہا تھااور انہوں نے یحییٰ کوشناخت کیا جس کے بعد فورسز انہیں اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔
لاپتہ کئے گئے یحییٰ رئیس پہلے روزگار کے سلسلے میں دوبئی میں تھا لیکن گذشتہ ڈیڑھ سال سے وہ ایران بارڈر پرکاروبار کر رہے تھے۔
واضع رہے کہ پنجگور میں 2فروری کوپاکستانی فورسزکی ہیڈ کواٹرپر آزادی پسند بلوچ تنظیموں کے فدائین کے حملے، سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکتوں اور کیمپ کو تین دن تک قبضے میں رکھنے کے بعدفورسز مکمل طور پر حواس باختہ ہوچکی ہے۔جس کے ردعمل میں 2فروری کے بعدپنجگور میں فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔