حب میں قومی وسائل لیجانے والی ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 2 فروری کو حب شہر میں سوک سینٹر کے مقام پر مال بردار ٹرکوں کو ایک بم حملے اور فائرنگ میں نشانہ بنایا، مذکوہ ٹرک دالبندین و گردونواح سے لوٹے گئے قیمتی بلوچ وسائل پاکستان لیجارہے تھے۔

مذکورہ گاڑیاں دالبندین سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے سنگ مرمر و دیگر وسائل کے لوٹ مار میں شریک تھے۔

یہ حملہ ٹرک مالکان اور کنٹریکٹرز کیلئے ایک وارننگ تھی، اگر مذکورہ علاقوں میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار بند نہیں کی گئی تو مستقبل میں ہمارے حملے اس سے زیادہ شدید ہونگے۔ کسی بھی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار یہ افراد خود ہونگے۔

گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی پروپگنڈہ مشین بلوچ لبریشن آرمی کے نام سے مختلف جعلی ذمہ داریاں اور بیانات جاری کررہا ہے تاکہ بلوچ عوام میں ابہام پیدا کی جاسکے۔ واضح رہے بی ایل اے کے تمام بیانات، تصاویر اور ویڈیوز اسکے آفیشل چینل ہکل سے جاری کی جاتی ہیں۔ کسی بھی بیان کی تصدیق ہمارے آفیشل چینل یا مستند میڈیا اداروں سے کی جاسکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment