جنوری میں مزید 34 کیس موصول ہوئے، لاپتہ افراد کمیشن

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کی نام نہاد لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جنوری2022 کی رپورٹ جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 جنوری 2022 تک6163کیسز نمٹا دیئے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8381کیسز موصول ہوئے جبکہ جنوری 2022کے دوران 34نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8415 ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے1 3جنوری 2022 تک6163 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2252ہے۔

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے جنوری2022 کے دوران 525 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 208،کراچی میں 181جبکہ کوئٹہ میں 136سماعتیں شامل ہیں۔

لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 31 جنوری2022 تک6163 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹائے۔

Share This Article
Leave a Comment